انٹر نیشنلتازہ ترین
جنوبی کوریا کے معزول صدر کی تنخواہ میں 3 فیصد اضافہ
سیئول :(ویب ڈیسک )جنوبی کوریا کے معزول صدر یون سک یول کی تنخواہ میں 3 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔
جنوبی کوریا میں سال2025 کے لیے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کیے جانے والے اضافے کے تحت یون کی تنخواہ اب ایک لاکھ 79 ہزار ڈالر سالانہ ہوجائےگی۔
خیال رہےکہ پارلیمنٹ میں کیے گئے مواخذے کے تحت صدر یون عہدے پر بر قرار تو ہیں لیکن آئینی عدالت کا فیصلہ آنے تک بے اختیار ہیں تاہم اس وقت تہ وہ تنخواہ اور دیگر مراعات کے حقدار رہیں گے۔
3 دسمبر کو مختصر مدت کے لیے مارشل لا لگانے پر صدر یون کے مواخذے کے بعد آئینی عدالت میں مقدمہ زیر سماعت ہے۔معزول صدر کا جنوبی کوریا میں 3 دسمبر کا مارشل لا بغاوت کے مترادف تھا یا نہیں اس کی تحقیقات چل رہی ہیں۔



