انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین
قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کی جوبائیڈن سے صدارتی معافی کی اپیل
واشنگٹن :(ویب ڈیسک )امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے صدر جو بائیڈن سے صدارتی معافی کی اپیل کردی۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے اپیل میں کہا ہے کہ جو بائیڈن صدارتی عہدہ چھوڑنے سے پہلے ان کی سزا معاف کردیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر جو بائیڈن کا عہدہ صدارت پر کل آخری دن ہے، وہ پہلے ہی اپنے بیٹے سمیت 39 افراد کو صدارتی معافی دے چکے ہیں۔
ڈاکٹر عافیہ کے امریکی وکیلکلائیو سٹافورڈ صدارتی معافی کےلیے پرامید ہیں، وہ صرف جو بائیڈن ہی نہیں بلکہ ٹرمپ انتظامیہ سے معافی ملنے کے امکان کو درست سمجھتے ہیں۔
ڈاکٹرعافیہ صدیقی کا کہنا ہےکہ وہ ناانصافی کا شکار ہوئیں، وہ رہائی کیلئے پرامید ہیں۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر عافیہ کو امریکی عدالت نے 86 برس قید کی سزا سنائی تھی، وہ تاحال قید میں ہیں، 20 جنوری کو ڈونلڈ ٹرمپ صدر کے عہدے کےلیے حلف اٹھائیں گے۔



