لاہور (سلمان حسین سے )پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی، سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں صنعتکاروں کو سولر پلانٹس کی فراہمی کے لئے سہولت کار کا کردار ادا کرے گی، پیڈمک اور سولر کمپنیوں کے مابین معاہدہ طے پا گیا۔
پیڈمک ہیڈ آفس سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں سولر کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
پیڈمک کی جانب سے سی ای او کپٹن ریٹائرڈ شعیب علی جبکہ کیل پاور سلوشنز پرائیوٹ لمیٹڈ کی جانب سے محمد اشرف اور ہائزل پروڈینسوجوائینٹ وینچر کی جانب سےساجد رفیق نےمعاہدوں پر دستخط کئے۔



