پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

لاہور:موٹر سائیکل ویلر کی ٹکر سے زخمی نوجوان چل بسا،والدین کو غشی کے دورے

شاد باغ میں عبدالقدیر کو تلخ کلامی پر ویلر ایان کاشف نے نشانہ بنایا،پولیس نے مک مکا کرلیا:والد،احتجاجی مظاہرہ،وزیراعلیٰ،حکام سے نوٹس کی اپیل

لاہور(میاں عمران ارشد/بیوروچیف سے )میوہسپتال میں ون ویلر کی ٹکر سے زخمی نوجوان عبدالقدیر موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد چل بسا۔

 

لاہور:عبدالقدیر کے لواحقین پولیس کیخلاف احتجاج کررہے ہیں

مقتو ل کے والد ین کو غشی کے دورے ،عبدالقدیر کے والد محمد ارشد اور دیگر رشتہ داروں نے عبدالقدیر کی لاش میوہسپتال گھڑی وارڈ کے باہر رکھ کر شدید احتجاج کیا ،متوفی کے ورثا نے کہا ہے کہ مبینہ طور پر تھانہ شا د با غ انو سٹی گیشن کے اے ایس آئی قر با ن نے ملز م ایان کا شف بٹ کو مکمل پر وٹو کو ل دیا ہواتھا جبکہ اسی نے ملزم کی ضمانت کرائی ،ہمیں انصاف فراہم کیا جائے ۔

عبدالقدیر کے والدنے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم ایان کاشف بٹ جو کہ شادباغ کے علاقے تاجپورہ کا رہائشی ہے نے ہمارے بیٹے کو دو ہفتے قبل جب وہ دوا لینے گیا تھا تلخ کلامی کے بعد موٹرسائیکل سے ٹکرماری، ملزم ایان کاشف انتہائی تیز رفتاری سے دوسری طرف سے ون ویلنگ کرتا ہوا آیا اور اس نے اپنی موٹر سائیکل جس کا اگلا پہیہ ہوا میں تھا میرے بیٹے عبدالقدیر کے سر پر دے مارا جس سے عبدالقدیر سڑک پر گر گیا اور اس کے سر میں شدید چوٹیں آئیں،ملزم نے میری دنیا اجاڑ دی ہے۔

عبدالقدیر میو ہسپتال کی آئی سی یو میں کئی روز موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد د م توڑگیا،متوفی کے والد نے الزام لگایا کہ ڈی ایس پی انو سٹی گیشن شا د با غ رضا رئو ف نے اے ایس آئی قر با ن کو کہا کہ ملز م کو 5روز تفتیش میں رکھو اور اتنی دیر میں زخمی عبد القد یر صحت یا ب ہو جا ئے گا لیکن اے ایس آئی قر با ن نے ملز م ایان کاشف بٹ کے لواحقین کے ساتھ سا ز با ز کر کے ملز م کی ضما نت کر وا دی ۔

عبدلقدیر ارشدکے والد محمد ارشد اوردیگر رشتہ داروں نے وزیراعلیٰ پنجاب مر یم نو از شر یف ، آ ئی جی پنجا ب ڈاکٹر عثما ن انو ر ،سی سی پی او لا ہو ر بلا ل صد یق کمیا نہ ،ڈی آ ئی جی انو سٹی گیشن ذیشا ن اصغر ،ایس ایس پی انو سٹی گیشن لا ہو ر محمد نو یداور ایس پی سٹی انو سٹی گیشن سے پر وزور اپیل کی ہے کہ انہیں انصا ف دلا یا جائے اورپولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

دریں اثنا تھانہ شادباغ موقف کیلئے متعددبار فون کئے گئے مگر کسی نے فون اٹینڈ نہیں کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button