پاکستانتازہ ترین

وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع: بلاول بھٹو

میرپور اور مظفرآباد سے چوری ہونے والی نشستیں عوام کو دلواؤں گا، باغ میں جلسہ ہوگا، پی پی چیئرمین

 

کراچی:(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر بلاول بھٹو نے اپنے ویڈیو پیغام میں آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں جلسے کا اعلان کرتے ہوئے کاہ کہ پونچھ والوں! میں آرہا ہوں، آپ تیاری کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ صاف و شفاف انتخابات نہیں بلکہ دھاندلی زدہ الیکشن تھے، یہ گولی الیکشن تھے، یہ قاتل الیکشن تھے، یہ خونی الیکشن تھے، اس سب کے باوجود آپ نے پاکستان پیپلزپارٹی کو نو انتخابی نشستوں پر کامیاب کروایا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ میرپور اور مظفرآباد میں جو سیٹیں آپ سے چوری کی گئی ہیں، وہ انشاء اللہ تعالیٰ میں آپ کو دلواؤں گا۔ آپ نے چار اگست کو باذل نقوی اور جاوید ایوب کو مظفرآباد سے جتوانا اور مسلم لیگ ن کی سازش ناکام کرنا ہے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ 10 اگست کو پونچھ کی باری ہے، میں پونچھ آرہا ہوں، میں انشاء اللہ تعالیٰ باغ میں جلسہ کروں گا۔ پاکستان پیپلزپارٹی ہمت نہیں ہارتی، ہم پیچھے نہیں ہٹتے اور ہم کبھی میدان نہیں چھوڑتے، آپ اپنی تیاری کریں۔

دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے بلاول کے بیان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اف ہم ڈر گئے اب کیا ہوگا۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button