پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

لاہورمیں انسداد تجاوزات آپریشن جاری، کئی املاک سربمہر

نشتر ٹاؤن ،ٹھوکر فلائی اوور، جی ون مارکیٹ، ضلع کچہری تا آزادی فلائی اوور، داتا دربار ، پیر مکی کے علاقہ میں بھی آپریشن،تاجروں کو پیرتک ڈیڈ لائن

لاہور :(بیوروچیف سے)لاہورمیں انسداد تجاوزات آپریشن جاری ہے ، کئی املاک سربمہرکردی گئیں،جی ون مارکیٹ کا ایک حصہ سائن بورڈز سے کلیئرکردیا گیا جبکہ تاجر یونین کو پیر تک کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ متحرک ہے بڑی کارروائیاں اور انسداد تجاوزات آپریشن جاری ہے ، کئی املاک سربمہرکردی گئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر نشتر محمد سلیم عاصی کی زیر نگرانی نشتر ٹاؤن میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا، تجاوزات نشاندہی پر عملدرآمد جاری رہا۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی بابر علی رائے کی زیر قیادت تحصیل سٹی میں ضلع کچہری تا آزادی فلائی اوور دونوں اطرف اور داتا دربار اور پیر مکی میں انسداد تجاوزات آپریشن کیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر سٹی بابر علی رائے کی زیر نگرانی مال روڈ پنجاب اسمبلی سے بینرز اور اسٹیمرز ہٹانے کا سلسلہ جاری رہا ۔

اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال ٹاؤن خواجہ محمد عمیر محمود کی زیر نگرانی ٹھوکر فلائی اوور، جی ون مارکیٹ میں انسداد تجاوزات آپریشن کیا گیا ٹھوکر فلائی اوور اور جی ون مارکیٹ آپریشنز میں متعدد وارننگز پر عملدرآمد نا ہونے پر سامان ضبط کر کے ماڈل بازار اسٹور روم منتقل کر دیا گیا ۔

جی ون مارکیٹ کا ایک حصہ سائن بورڈز سے کلیئر، تاجر یونین کو پیر تک کی ڈیڈ لائن دے دی گئی،اسسٹنٹ کمشنر صدر عبدالباسط صدیقی کی زیر نگرانی برکی اڈا سیریل نمبر 11 پر انسداد تجاوزات آپریشن کیا گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ محمد یوسف نےزیلدار روڈ اچھرہ پر انسداد تجاوزات آپریشن کیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button