پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

کبوتربازوں کیخلاف بھی آپریشن کی تیاریاں

لاہور(بیوروچیف سے/سید ظہیر نقوی سے)حکومت پنجاب نے کبوتر اور دیگر پرندے رکھنے والوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی،آپریشن کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کبوتر بازوں سے تنگ شہروں اور دیہاتوں میں موجود محلے دار پولیس ہیلپ لائن 15 پر یا متعلقہ ادارے کو اطلا ع دیں تاکہ کارروائی کی جاسکے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا اور کبوتر باز کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی،سرگودھا شہر سے شروع ہونے والا کبوتر بازوں کے خلاف یہ آپریشن اب پورے پنجاب میں جاری رہے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button