پاکستانتازہ ترینفن اور فنکار

پاکستانی فلم ’’قلفی ‘‘کی دھوم،ٹیزر،پہلا گانا جاری

لاہور:(کلچرل رپورٹر،اشفاق حسین)پاکستانی فلم "قلفی” جس کے لوگ بے چینی سے منتظر تھے، کی جھلکیاں، پوسٹر اور اس کا پہلا گانا پیش کردیا گیا- قلفی کے ماردھاڑ، ڈرامے، مزاح اور تجسس سے بھرپور مناظر اسے شائقین کے لئے ایک بہترین تجربہ ثابت کررہے ہیں۔ کلاکار انٹرٹینمنٹس کی جانب سے پیش کی جانے والی "قلفی” کی کہانی انتہائی دلچسپ ہے۔ فلم میں شوبز انڈسٹری کے بہت سے نمایاں ستارو ں کے نام شامل ہیں جن کی معیاری اداکاری، جبکہ زبردست اور ماہرانہ انداز میں عکس بند کئے گئے مناظر نے فلم میں جان ڈال دی ہے۔
قلفی کے جاری کردہ پوسٹر میں ایک نقاب پوش نمایاں ہے، دیگر اداکار بھی اپنے کردارو ں کے مطابق پوسٹر میں جلوہ گر ہیں جبکہ فلم پراسرار، دلچسپ اور سنسنی خیز مہم کی جانب اشارہ کرتی ہے۔ فلم کی جاری کردہ جھلکیوں نے شائقین کے جوش میں مزید اضافہ کردیا ۔ "قلفی” کی شاندار کہانی، اداکاروں کی پرفارمنس اوردلچسپ مناظر دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیں گے۔
فلم کے مرکزی کرداروں میں شہروز سبزواری، سعیدہ امتیاز، ولی حامد علی اور مریم انصاری شامل ہیں جب کہ دیگر اداکاروں میں شامل خان، جاوید شیخ، معمر رانا، عدنان شاہ ٹیپو، لیلیٰ داستان، ثنا، بابر علی، مشہود قادری، عظمیٰ، محمود اسلم اور فیصل نقوی شامل ہیں۔
یہ فلم تجسس اور مہم جوئی کا انتہائی دلچسپ امتزاج ہے۔یہ ایک ایسی کہانی ہے جس کا ہر لمحہ پرتجسس‘ ہر عمل دلچسپ اور پل انکشافات سے بھرپور ہے جو دیکھنے والوں کو یقینا بھرپور تفریح فراہم کرے گا۔
معروف پروڈیوسر مشہود قادری نے”قلفی” پروڈیوس کی ہے۔ مشہود قادری نے کلاکار انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے2017 میں فلم”ساون” کو نہ صرف لکھا بلکہ اسے پروڈیوس بھی کیا، اس فلم کو پاکستان کی جانب سے باضابطہ طور پر اکیڈمی ایوارڈز کے لیے بھیجا گیا تھا، "قلفی” اسی بینر کے تحت تیار کی گئی ہے ۔اس موقع پر مشہود قادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا "قلفی دیکھنے والوں کے لئے ایک بہترین فلم ثابت ہوگی۔ یہ ایک ایسی منفرد تخلیق ہے جس میں ناظرین کو سسپنس، رومانوی اور مزاحیہ انداز بیک وقت دیکھنے کو ملیں گے۔ مجھے امید ہے کہ انتھک محنت سے تیار کی گئی یہ فلم اپنے منفرد انداز کی بنیاد پر شائقین کے معیار پر پوری اترے گی-"

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button