اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کے سامنے شاہراہ دستور پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے بیٹےکی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔
گاڑی کو موٹر سائیکل کو بچاتے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی،خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور چیف جسٹس کے بیٹے محفوظ رہے۔
اسلام آباد پولیس اور موٹروے اسلام آباد کی نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور حادثے کی رپورٹ تیار کی۔



