انٹر نیشنلتازہ ترینجرم-وسزا

صدی کی سب سے مہنگی طلاق، جنوبی کورین ٹائیکون کو سابقہ اہلیہ کو 179 ارب دینے کا حکم

 

سیئول:(ویب ڈیسک)بڑی کاروباری کمپنی ایس کے گروپ کے چیئرمین کو جنوبی کوریا کی ایک عدالت نے اپنی سابقہ اہلیہ روہ سو ہیونگ کو 944 ارب وون (483 ملین پاؤنڈ؛ 644 ملین ڈالر، تقریباً 179 ارب پاکستانی روپے) ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ نے اس مقدمے کو ’صدی کی سب سے مہنگی طلاق‘ قرار دیا ہے۔

یہ رقم، جس کی ابھی حتمی منظوری ہونا باقی ہے، اس ابتدائی 1.38 کھرب وون سے کم ہے جو 2024 میں چیئرمین چے تے وون کو روہ سو ہیونگ کو ادا کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

یہ فیصلہ ان کی شادی ٹوٹنے کے ایک دہائی سے زیادہ عرصے بعد سامنے آیا ہے۔

روہ سو ہیونگ، ایک سابق صدر کی بیٹی ہیں اور ان کی شادی اس انکشاف کے بعد ٹوٹ گئی تھی کہ چے تے وون ایک دوسری خاتون سے بچے کے والد بن چکے تھے۔

ایس کے گروپ، ایس کے ہائنکس کی مالک ہے۔ یہ سیمی کنڈکٹر کی بڑی کمپنی این ویڈیا کو چپس فراہم کرتی ہے اور حال ہی میں امریکی سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ ساز آغاز کر چکی ہے۔

چے تے وون کے وکلا نے کہا: ’چیئرمین چے تے وون کو اس بات پر بہت افسوس ہے کہ (طلاق کی) کارروائیوں نے اب تک بہت سے لوگوں کے لیے تشویش پیدا کی ہے۔ فیصلے کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد ہم اس پر اپنا تفصیلی ردعمل پیش کریں گے۔‘

ایس کے گروپ جنوبی کوریا کے ’چیبولز‘ میں شامل ہے، یعنی خاندانی ملکیت والے بڑے صنعتی و کاروباری گروپس جو ملک کی معیشت پر غلبہ رکھتے ہیں۔

عدالت نے قرار دیا تھا کہ اس طاقتور رہنما نے 1991 میں اپنے خفیہ فنڈ سے چے تے وون کو 30 ارب کوریائی وون دیے تھے، اور چے تے وون کو اپنی سابقہ اہلیہ کو 1.38 کھرب وون ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

لیکن سپریم کورٹ نے گذشتہ سال یہ فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور کہا کہ یہ خفیہ فنڈز غیر قانونی ذرائع سے حاصل کیے گئے تھے، اس لیے انھیں میاں بیوی کے مشترکہ اثاثوں کا حصہ نہیں سمجھا جا سکتا۔

اس مقدمے نے جنوبی کوریا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کر رکھی ہے۔

ایس کے گروپ نے 1953 میں ایک ٹیکسٹائل کمپنی کے طور پر آغاز کیا تھا، لیکن جلد ہی مختلف صنعتوں میں پھیل کر جنوبی کوریا کے سب سے بڑے کاروباری گروپس میں شامل ہو گئی۔

جنوبی کوریا کے لوگ ایس کے ٹیلی کام کی موبائل سروسز استعمال کرتے ہیں اور اپنی گاڑیوں میں ایس کے کے پٹرول سٹیشنوں سے ایندھن بھرواتے ہیں۔

اے آئی (مصنوعی ذہانت) کی تیزی سے بڑھتی ہوئی صنعت کے دوران اس گروپ کی ذیلی کمپنی ایس کے ہائنکس عالمی توجہ کا مرکز بن گئی، جس کے بعد اس کی اہمیت میں نمایاں اضافہ ہوا۔

مئی میں چِپ بنانے والی اس کمپنی کی مالیت جنوبی کوریا کی سٹاک مارکیٹ میں ایک کھرب ڈالر (750 ارب پاؤنڈ) سے تجاوز کر گئی۔

جوں جوں ایس کے ہائنکس کی قدر میں اضافہ ہوا، ویسے ویسے ایس کے گروپ اور اس کے چیئرمین چے تے وون کا مقام اور حیثیت بھی بلند ہوتی گئی۔

گذشتہ ماہ صدر لی جے میونگ نے ایک تاریخی اے آئی سرمایہ کاری منصوبے کی رونمائی کے موقع پر چے تے وون کی تعریف کی اور انھیں اور سام سنگ کے چیئرمین جے وائی لی کو ’کوریا کے عوام کے ہیروز‘ قرار دیا۔

کمپنی نے نیویارک میں اپنے حصص کی فروخت کے ذریعے 26.5 ارب ڈالر بھی جمع کیے، جو امریکہ میں کسی غیر ملکی کمپنی کی اب تک کی سب سے بڑی فہرست بندی قرار دی گئی۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button