پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

ججز کو مضبوط بنا کر ہی نظام انصاف مضبوط بنایا جا سکتا ہے: چیف جسٹس

 

ججز انتہائی مشکل حالات میں اہم ذمہ داریاں انجام دیتے ہیں: جسٹس یحییٰ خان آفریدی کا پیغام
اسلام آباد :(ویب ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہاہےججز کو مضبوط بنا کر ہی نظامِ انصاف کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔ آزاد، غیر جانبدار اور معیاری انصاف کی فراہمی کےلئے ججز کو مضبوط ادارہ جاتی معاونت درکار ہے، پیشہ ورانہ ترقی، جدید عدالتی ماحول اور مؤثر انتظامی نظام عدالتی کارکردگی کے لیے ناگزیر ہیں۔

عالمی یو م عدالتی فلاح و بہبود پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاعالمی یومِ عدالتی فلاح و بہبود ہمیں یاد دلاتا ہے کہ مضبوط نظامِ انصاف کی بنیاد صرف قوانین اور ادارے نہیں بلکہ ججز کی فلاح و بہبود بھی ہے۔عدالتی فلاح و بہبود انفرادی مسئلہ نہیں بلکہ عدالتی آزادی، ادارہ جاتی دیانت داری اور قانون کی حکمرانی پر عوامی اعتماد کی بنیاد ہے، ججز انتہائی مشکل حالات میں اہم ذمہ داریاں انجام دیتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آزاد، غیر جانبدار اور معیاری انصاف کی فراہمی کے لیے ججز کو مضبوط ادارہ جاتی معاونت درکار ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان نے کہاکہ پیشہ ورانہ ترقی، جدید عدالتی ماحول اور مؤثر انتظامی نظام عدالتی کارکردگی کے لیے ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی عدلیہ اپنے اصلاحاتی ایجنڈے میں عدالتی فلاح و بہبود کو بنیادی اہمیت دے رہی ہے۔ ڈیجیٹل تبدیلی، بہتر عدالتی انفراسٹرکچر، ادارہ جاتی معاونت اور عدالتی تعلیم اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ججز کو مضبوط بنانا درحقیقت نظامِ انصاف کو مضبوط بنانا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے ملک بھر کے ججز کی دیانت داری، عزم اور پیشہ ورانہ خدمات اوردور دراز علاقوں میں خدمات انجام دینے والے ججز کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا۔ چیف جسٹس نے کہا مشکل حالات میں خدمات انجام دینے والے ججز عدلیہ کی اعلیٰ روایات کی عملی مثال ہیں۔ عالمی یومِ عدالتی فلاح و بہبود انصاف کے انسانی پہلو اور اعلیٰ عدالتی معیار سے وابستگی کی تجدید کا دن ہے۔ ہر جج باوقار، پْراعتماد اور مؤثر انداز میں فرائض انجام دینے کے لیے ادارہ جاتی معاونت کا مستحق ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button