پاکستانتازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ : نامزد 10 ایڈیشنل ججز کی پیر کو تقریب حلف برداری

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نئے ایڈیشنل ججز سے حلف لیں گی ، تمام ججز اسی روز مقدمات کی سماعت بھی کریں گے

 

لاہور:( بیوروچیف)لاہور ہائیکورٹ کے لیے نامزد 10 ایڈیشنل ججز کی حلف برداری کی تقریب پیر27 جولائی کو لاہور ہائیکورٹ کے ججز لان میں منعقد ہوگی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل ججز سے حلف لیں گی۔

تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے ججز، لا ء افسران، بار عہدیداران اور حلف اٹھانے والے ججز کے اہل خانہ بھی شریک ہوں گے۔ حلف اٹھانے والوں میں نامزد ایڈیشنل جج غلام سرور نہنگ، محمد اجمل خان زاہد، امیر عجم ملک، شیریں عمران، اسد علی باجوہ، محمد امجد پرویز، خالد بن عزیز، منور اقبال دوگل، سید فرہاد علی شاہ اور عثمان غنی راشد چیمہ شامل ہیں جو لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔

حلف اٹھانے کے بعد تمام نئے ایڈیشنل ججز اسی روز مقدمات کی سماعت بھی کریں گے، نامزد ایڈیشنل ججز کو ایک سال کے لیے لاہور ہائیکورٹ کا ایڈیشنل جج مقرر کیا گیا ہے۔ نئے ججز کی تعیناتی کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی مجموعی تعداد 50 ہو جائے گی، جبکہ ہائیکورٹ میں ججز کی خالی آسامیوں کی تعداد کم ہو کر 10 رہ جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button