امریکہ میں شہری ٹرمپ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے
2500سے زائد مقامات پر احتجاجی ریلیاں اور دھرنے، ’ نوکنگز‘ کے نعرے
واشنگٹن ڈی سی ( ویب ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کے خلاف ملک گیر مظاہرے جاری ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ملک کے 2500سے زائد مقامات پر احتجاجی ریلیاں اور دھرنے دے جارہے ہیں، واشنگٹن ڈی سی میں صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف ریلی نکالی گئی۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ شرکا نے صدر ٹرمپ کے خلاف ’ نو کنگز کے نعرے بلند کیے جبکہ ’ نو کنگز‘ کے نام سے امریکہ کی 5ریاستوں میں آج بھی مظاہرے متوقع ہیں۔
دوسری جانب مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ ٹرمپ کی حکومت جارحانہ اور آمرانہ ہو چکی ہے، امریکی عوام امیگریشن، تعلیم اور سکیورٹی سے متعلق پالیسیوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔
امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا مزید کہنا تھا کہ تارکین وطن کے خلاف کارروائیاں اور فوجی تعنیاتیاں احتجاج کو ہوا دے رہیں ہیں جبکہ ٹرمپ اور ری پبلکنز نے مظاہروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں امریکہ مخالف قرار دیا۔
یاد رہے امریکہ میں احتجاج ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب سیاسی تعطل سے وفاقی حکومت شٹ ڈائون کا شکار ہے۔



