انٹر نیشنلتازہ ترینجرم-وسزا

حوثی حملوں کا خدشہ، 6 سعودی آئل ٹینکروں کا باب المندب کی بجائے افریقہ کے گرد سفر

 

ریاض:(ویب ڈیسک) ایرانی خبر رساں ادارے فارس نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثیوں کے حملوں کے خدشات کے باعث کم از کم 6 سعودی پرچم بردار آئل ٹینکروں نے باب المندب کے بجائے افریقہ کے جنوبی حصے کیپ آف گڈ ہوپ کے راستے سفر شروع کر دیا ہے۔

سیٹلائٹ تصاویر اور بحری جہازوں کی نقل و حرکت کے ریکارڈ سے معلوم ہوتا ہے کہ ان سعودی آئل ٹینکروں نے اپنے اصل بحری راستے کو تبدیل کر لیا تاکہ باب المندب کے قریب ممکنہ خطرات سے بچا جا سکے۔

یہ جہاز پہلے باب المندب کے ذریعے اپنی منزل کی جانب جا رہے تھے تاہم بعد ازاں انہوں نے راستہ تبدیل کرتے ہوئے افریقہ کے جنوبی سرے کیپ آف گڈ ہوپ کا طویل بحری راستہ اختیار کیا۔سعودی حکام یامتعلقہ شپنگ کمپنیوں نے فوری کوئی ردعمل نہیں دیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر تجارتی اور تیل بردار جہاز باب المندب کے بجائے متبادل راستہ اختیار کرتے ہیں تو اس سے سفر کا دورانیہ، ایندھن کے اخراجات اور عالمی شپنگ لاگت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button