ایکسپریس ٹرانسپورٹ سروس کی ڈائیووسے لگژری بسوں کی خریداری
ڈائر یکٹر مارکیٹنگ اینڈ سیل ڈائیوو پاک موٹرز محمد طاہر جاوید نے چابی میاں نعیم الدین کو دی،مسافروں کومحفوظ ،سستی ،آرام دہ سفری سہولیات فراہم کرتے ہیں :ایکسپریس ٹرانسپورٹ سروس
کراچی:( سٹاف رپورٹر)ایکسپریس ٹرانسپورٹ سروس نے مسافروں کومحفوظ ،ماحول دوست، پرلطف ، سستی اورآرام دہ سفری سہولیات مہیا کرنے کیلئے جدید اورنئی لگژری بسں خرید لیں۔
ایکسپریس ٹرانسپورٹ سروس نے ڈائیوو پاک موٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ سے نئی لگژری بسوں کی خریداری کی ،ایکسپریس ٹرانسپورٹ سروس کے چیف ایگزیکٹو چوہدری عثمان محمود کی ہدایت پر ایکسپریس ٹرانسپورٹ سروس کے فنانس ایگزیکٹو میاں نعیم الدین نے گزشتہ دنوں کراچی میں ڈائیوو پاک موٹرز پرائیویٹ لمیٹڈکمپنی کے ہیڈ آفس اور مینوفیکچرنگ اینڈ اسمبلنگ یونٹ کا دورہ کیا۔
انہوں نے ڈائیوو پاک موٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے انتہائی قابل ، محنتی ، ایماندار ڈائر یکٹر مارکیٹنگ اینڈ سیل محمد طاہر جاوید سمیت کمپنی کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں ۔
اس موقع پر محمد طاہر جاوید نے نئی لگژری بس کی چابی میاں نعیم الدین کے حوالے کی ،ایکسپریس ٹرانسپورٹ سروس پاکستان کی معروف اور بڑی ٹرانسپورٹ کمپنیوں میں سے ایک ہے، جو ملک کے مختلف شہروں کے درمیان مسافروں کومحفوظ ،ماحول دوست، پرلطف ، سستی اورآرام دہ سفری سہولیات فراہم کرتی ہے ، روزانہ سینکڑوں مسافراپنی منازل کی طرف روانہ ہو کراللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کی بدولت خیریت سے اپنی منزلوں پر پہنچتے ہیں ۔
ایکسپریس ٹرانسپورٹ سروس کی نئی لگژری بسوں میں آرام دہ ٹیک لگانے والی نشستیں ، یو ایس بی چارجنگ پورٹ، سی سی ٹی وی سرویلنس، سامان رکھنے کی کافی جگہ موجود ہے، اس کے ساتھ تربیت یافتہ با اخلاق ڈرائیورز اور سیکیورٹی عملہ بھی موجود ہوتاہے لہٰذا ایکسپریس ٹرانسپورٹ سروس کی نئی لگژری بسوں میں سفر کرنے والے مسافروں کو مکمل طور پر بین الاقوامی سطح کی سروس کا تجربہ ملے گا۔
ایکسپریس ٹرانسپورٹ سروس کے فنانس ایگزیکٹو میاں نعیم الدین نے کہا کہ ڈائیوو پاک موٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ پاکستان میں ہیوی ڈیوٹی بسوں، لگژری کوچز اور تجارتی گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ اور اسمبلنگ کرنے والی ایک معروف کمپنی ہے پاکستانی ٹرانسپوٹرز کو جدید اور آرام دہ لگژری بسوں کیلئے ڈائیوو پاک موٹرز کی خدمات اور تجربے سے مستفید ہونا چاہیے ۔
فوٹو کیپشن
ڈائیوو پاک موٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائر یکٹر مارکیٹنگ اینڈ سیل محمد طاہر جاوید ایکسپریس ٹرانسپورٹ سروس کے فنانس ایگزیکٹو میاں نعیم الدین کو چابی دے رہے ہیں



