لاہور: (بیوروچیف)لاہور میں مبینہ طور پر دوسرے شوہر کو بھی قتل کرنے کی کوشش کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن جہاندادا کرم نے بتایا کہ خاتون نازیہ کی 4سال قبل اشتیاق سے شادی ہوئی تھی، ملزمہ نے پیسوں کے لالچ میں آشنا سے مل کر شوہر کو قتل کیا اور دوسری شادی کر لی۔
نازیہ نے آشنا دانش سے مل کر دوسرے شوہر اشفاق کو بھی قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور ڈکیتی کا بہانہ بنا کر دوسرے شوہر پر گزشتہ روز فائرنگ کروا دی۔
ملزمہ نے آشنا سے مل کر واقعہ کو ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کا رنگ دینے کی کوشش کی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو فائرنگ کیلئے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ملزمہ نازیہ اور ساتھی دانش کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیاگیا ہے۔



