لاہور: (بیوروچیف) سندر میں ایک شوہر نے بیوی کے مبینہ تشدد پر سیف سٹی پبلک سیفٹی ایپ کے ذریعے شکایت درج کرادی۔ ترجمان کے مطابق شہری نے سیف سٹی پبلک سیفٹی ایپ کے ویڈیو کال فیچر کے ذریعے مدد طلب کی اور بتایا کہ اس کی بیوی کی جانب سے اس پر مبینہ تشدد کیا جا رہا ہے۔
شکایت گزار نے مبینہ تشدد کے شواہد بھی ریکارڈ کروائے اور جان سے مارنے کی دھمکی کے بارے میں آگاہ کیا۔
سیف سٹی آفیسر نے شکایت موصول ہوتے ہی فوری طور پر تھانہ سندر پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس نے فریقین سے تفصیلی معلومات حاصل کر کے معاملے کی جانچ پڑتال کی اور تنازع خوش اسلوبی سے حل کر کرا دیا۔



