ڈی جی خان(ویب ڈیسک) سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار کھوسہ لاہور میں انتقال کر گئے۔
اہل خانہ کے مطابق ذوالفقار کھوسہ کچھ عرصے سے لاہور کے ہسپتال میں زیر علاج تھے، ان کی عمر 90سال تھی۔
ذوالفقار کھوسہ 1962ء میں پہلی بار رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ وہ بیشتر زندگی مسلم لیگ میں رہے۔ وہ متعدد مرتبہ صوبائی وزیر، مشیر ، سینیٹر، گورنر پنجاب کے عہدے پر فائز رہے۔ 2018ء کے انتخابات سے قبل وہ پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے۔
ذوالفقار کھوسہ نوازشریف کے جلا وطنی کے دور میں پنجاب کے مسلم لیگ ن کے صدر بھی رہے۔



