پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریں

سیالکوٹ:سلنڈر دھماکہ،باپ ،بیٹا جاں بحق،بھتیجا زخمی

سمبڑیال:(ویب ڈیسک )سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال میں سلنڈر دھماکہ میں باپ ،بیٹا جاں بحق،بھتیجا شدیدزخمی ہوگیا۔

دھماکہ سمبڑیال کے محلہ فضل پورہ میں آئس کریم بنانے والے کارخانے میں پیش آیا ۔ دھماکے کے نتیجے میں باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے، جبکہ بھتیجا زخمی ہوا ہے، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 52 سالہ باپ شبیر اور35سالہ بیٹا شعیب جبکہ زخمی کی شناخت سلیم کے نام سے ہوئی ہے ۔

حادثے کے حوالے سے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ اس وقت پیش آیا جب کمپریسر میں گیس کا پریشر دیا جا رہا تھا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button