پاکستانتازہ ترینتعلیم/ادبعلاقائی خبریں

پنجاب میں گرمیوں کی رواں ماہ کس تاریخ سے چھٹیاں؟وزیرتعلیم کا بڑا انکشاف

لاہور:(بیوروچیف)وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے انکشاف کیا ہے کہ 22 مئی سے 2 اگست تک موسم گرما کی چھٹیوں کی تجویز زیر غور ہے۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیارت نے کہا کہ 11 مئی کو موسم گرما کی چھٹیوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہوجائے گا۔

صوبائی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ موسم گرما میں سمر کیمپ لگانے کی تجویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

بچوں کے والدین نے ردعمل میں کہا ہے کہ پہلے ہی بچوں کوبہت زیادہ چھٹیاں ہورہی ہیں جس سے ان کی پڑھائی شدید متاثر ہورہی ہے۔

بچوں کا کہنا ہے کہ جلد چھٹیوں سےموجیں لگ جائیں گی نانی اوردوسرے رشتہ داروں کے گھرجاکرخوف انجوائے کریں گے جبکہ بعض طلباوطالبات کا کہنا ہے کہ پہلے ہی اتنی چھٹیاں ہیں پڑھائی کے زیادہ مواقع یقینی بنائے جائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button