کالا جادولعنت،نماز،قران کی تلاوت سے توڑممکن(آخری قسط)
آج پاکستان میں جہاں قتل و غارت گری، سماجی برائیوں اور معاشی ابتری نے لوگوں کا سکون چھین لیا ہے، وہیں کالے جادو جیسی ایک بہت بڑی لعنت بھی اندھیری رات کی طرح مسلط دکھائی دیتی ہے۔ اس کا سب سے بڑا نقصان اُس کوہوتا ہے جس پر ”کالا جادو“ کروایا جاتا ہے۔کسی پر کالا جادو کروانے خواہش مند بعض یہ لوگ کونوں، کھدروں، ویرانوں، مندروں اور مرگھٹوں پر جا کر روپے اور زیورات دے کر کسی ”اپنے“ یا ”غیر“ پر کالا جادو کرواتے ہیں۔ چونکہ یہ ایک شیطانی عمل ہے، لہٰذا اس کی اپنی تباہ کاریاں ہوتی ہیں۔
یہ حقیقت ہے کہ کالے جادو کی وجہ سے کسی کی کار چلتے چلتے اچانک کسی بڑے حادثے سے دو چار ہو جائے، اچھے بھلے کاروبار کا ایسا روگ لگ جائے کہ وہ کاروبار جگہ ویرانہ بن جائے، کسی کی شادی میں ایسی رکاوٹ ڈال دی جاتی ہے کہ وہ ساری زندگی بیاہ نہیں کر پاتا اور میاں بیوی صحیح سلامت ہونے کے باوجود بھی اولاد سے محروم رہ جاتے ہیں۔ اسی طرح کسی کے گھرکی دیواروں پر آپ ہی آپ ”خون“ کی لکیریں بن جاتی ہیں اور کسی کی جان کالے جادو کی مدد سے اس کے سر پر کسی مندر یا مرگھٹ سے اُڑائی گئی ”ہانڈی“ آ کر لیتی ہے۔
کالاجادو کرنا اتنا بڑا گناہ اسی لئے ہے کہ اس میں نعوزباللہ براہ راست شیطان (ابلیس) اور اس کی اُولاد سے مدد مانگی جاتی ہے جو منتر پڑھے جاتے ہیں ان میں اللہ اور اس کے رسول کا انکار اور ان کی شان میں گستاخی کی جاتی ہے پھر ابلیس یا اسکی اولاد کو معبود یا مددگار مان کر ان سے مدد مانگی جاتی ہے۔سخت ترین جادو میں تو نعوذ باللہ قراآن پاک کو الٹا لکھا یا پڑھا جاتا ہے یا حرام اور غلیظ سیاہی سے لکھا جاتا ہے۔
کالا جادو کرنے والے عامل کے ذرائع کے مطابق پورن ماشی کے چاندکا کالے جادو سے گہرا تعلق ہے، پورے چاند یعنی پورن ماشی کے چاند کی ایک نایاب قسم ہے جو عمومی چاند سے 14 فیصد زیادہ بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن ہوتا ہے۔پورن ماشی کا چاند مہینے میں ایک بار دیکھا جاتا ہے جبکہ سپر مون پورے سال میں صرف چند موقعوں پر ہی نظر آتا ہے۔
سپر مون کیلئے وقت کا صحیح ہونا ضروری ہے، ہمارا چاند زمین کا مکمل ایک چکر 27.32 دنوں میں مکمل کرتا ہے۔ اس چکر کے دوران چاند دو پوائنٹس سے گزارتا ہے جنہیں ‘پیریجی’ اور ‘اپوجی’ کہا جاتا ہے۔اپوجی پوائنٹ زمین سے 252,000 میل کی مسافت پر ہے جبکہ پیریجی 224,000 میل دور ہے۔ یعنی پیریجی اپوجی کے مقابلے میں زمین سے 30000 میل قریب ہے۔سپر مون اس وقت نظر آتا ہے جب زمین ، سورج اور چاند پیریجی سائیڈ سے ایک لائن میں ہوں، جب پورا چاند اور پیریجی بیک وقت ساتھ آتے ہیں تو ہی سپر مون واقع ہوتا ہے۔ایسا بہت کم ہوتا ہے کیونکہ زمین سورج کے گرد بھی گھومتی ہے، جبکہ چاند کی زمین کے گرد گھومنے کی رفتار اور سمت ایک نہیں رہ پاتی۔ اس طرح پورا چاند مسلسل ایک نہیں رہ پاتا۔
گزشتہ کئی سالوں میں چاند کے زمین کے گرد گھومنے کی رفتار میں تبدیلی آتی رہی ہے۔پورن ماشی کے چاند یعنی فل مون اور سپر مون میں فرق کرنا مشکل ہوتا ہے۔ اگر آپ سپر مون دیکھنا چاہتے ہیں تو اس کا صحیح وقت زمین ہے کہ جب وہ زمین کے قریب افق کے پاس ہو۔ کالے جادو میں چاند کا بہت عمل دخل ہے، زیادہ تر کالے جادو کی عملیات چاند کی تاریخوں اور سمتوں پر مشتمل سے مشروط ہوتی ہیںصرف ایشیائی کالے جادو کے عامل ہیں نہیں بلکہ مغربی ممالک سے تعلق رکھنے والے جادوگر بھی چاند کو اپنے جادو میں استعمال کرتے ہیں۔اس کیلئے فل مون اور سپر مون کا انتظار کیا جاتا ہے۔ یعنی وہ عملیات صرف اور صرف مذکورہ چاند ہونے کی صورت میں ہی مکمل ہو سکتی ہیں۔
کالاجادو کرنے والے عاملین نے ملک کے مختلف شہروں میں ہزاروں کی تعداد میں ڈیرے بنا رکھے ہیں ۔ان شیطان کے چیلوں نے اپنے جادو ٹونے اور موکلوں کے زور پر ایک خوفناک عفریت کی شکل اختیار کر لی اور آکٹوپس کی مانند معصوم لوگوں کو اپنے شکنجے میں جکڑ کر نہ صرف انھیں لوٹنا شروع کر دیا بلکہ مخالفین سے بھاری رقوم لے کر کالے جادو اور زہریلے تعویزوں کے ذریعے لوگوں کے گھر برباد کرناشروع کر دیے۔
معاشی اور سماجی بے چینیوں میں مبتلا لوگ روزی اور روٹی کی طلب میں ان باتونی اور چالباز عاملوں کی باتوں میں آ کر نہ صرف حقیقت کی دنیا سے دور ہو جاتے ہیں بلکہ اپنا دین اور ایمان بھی گنواءدیتے ہیں جبکہ خواتین اپنی عزتوں سے ہاتھ دھو بیٹھی ہیں۔
سفلی یا کالا جادو عام طورپر بعض دین سے گمراہ مرد یا عورتیں ”اپنوں“ کو قابو کرنے یا انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے کرواتے ہیں۔مگر بعد میں جب یہی کالے علم کے شکار ”مریض“ اللہ تعالیٰ کے کسی نیک اور پرہیز گار بندے کے پاس پہنچتے ہیں تو وہ اُس شیطانی کالے علم کے اثرات کو ”مریض“ پر سے بالکل ایسے صاف کر دیتے ہیں، جیسے کوئی مکڑی کاجالا صاف کردے۔یہ حقیقت ہے کہ کالا جادو کیسی ہی خوف ناک تباہی کیوں نہ لائے۔ اللہ تعالیٰ نیک اور پرہیز گار بندے قرآن مجید کی مدد سے ”کالے جادو“ کو ختم کر دیتے ہیں۔
بے شک اللہ کا علم ہی حق اور طاقت ور ترین ہے اور شیطانی علم (کالا جادو) بہرحال ریت کی دیوار ثابت ہوتا ہے، اس لیے کہ وہ باطل ہے۔
جادو کے علاج کا طریقہ
جب کوئی جادو کی بیماری میں ہو تو وہ اس کا علاج جادو سے نہ کرے کیونکہ شر، برائی کے ساتھ ختم نہیں ہوتا، اور نہ کفر، کفر کے ساتھ ختم ہوتا ہے۔ بلکہ شر اور برائی خیر اور بھلائی سے ختم ہوتے ہیں۔ روحانی اسکالر ز کے مطابق جادو کے شرعی علاج میں سے یہ بھی ہے کہ اس کا علاج قرآن پڑھ کر کیا جائے۔کالے جادو کے شکار انسان پر سورة فاتحہ اور چاروں قل سات سات مرتبہ پڑھیں، آیت الکرسی بھی سات مرتبہ پڑھیں اورروزانہ سورة البقرہ کی گھر میں تلاوت کی جائے ،سورة کہف کی آخری تین آیات پڑھ کر دم کیا جائے۔
اگر پڑھنے والا صالح اور مومن اور جانتا ہو کہ ہر چیز اللہ تعالی کے فیصلے اور تقدیر سے ہوتی ہے اور اللہ سبحانہ وتعالی سب معاملات کو چلانے والا ہے اور جب وہ کسی چیز کو کہتا ہے کہ ہو جا، تو وہ ہوجاتی ہے۔ اگر یہ ایمان، تقوی اور اخلاص کے ساتھ روزانہ پڑھے تو جادو زائل ہوجائے گا اور مریض اللہ تعالی کے حکم سے شفایاب ہوگا۔سفلی جادوسے بچاﺅ کیلئے حفاظتی عمل نماز ہے ،پانچ وقت نماز پڑھنے والے پر جادو ہونا تقریباً نا ممکن ہوتاہے۔
دریں اثنا کالے جادو کے حوالے سے پہلی قسط19اگست2025 بروزبدھ جبکہ دوسری قسط 20اگست 2025،تیسری قسط 22اگست ،چوتھی قسط 24اگست ،پانچویں قسط 25اگست ،چھٹی قسط 26اگست ،ساتویں قسط27اگست کوناظرین کی خدمت میں پیش کی جاچکی ہیں جن کوwww.cnnurdu.comپروزٹ کیا جاسکتا ہے آج 31اگست 2025بروز اتوار اس سلسلے کی آخری قسط پیش کی جارہی ہے۔
نوٹ:سی این این اردوڈاٹ کام کا لکھاری اور نیچے دیئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔



