انٹر نیشنلتازہ ترینسپورٹس

بھارت نے سپر اوورمیں سری لنکا کو ہرادیا

لاہور،دبئی:(سلمان حسین،ویب ڈیسک)ایشیا کپ سپر فور راؤنڈ کے آخری میچ میں بھارت  نے 203 رنز بنائے۔بھارت کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن بیٹرز نےدھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 203رنز بنا لئے بعدازاں بھارت نے سپراوورمیں میچ جیت لیا۔

 

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے 4وکٹ کے نقصان پر 182 رنز بنا لیے ہیں، پاتھم نیسانکا 107 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، لکنن بیٹرز نے گراؤنڈ کے چاروں اطراف شاندار شاٹس کھیلے۔

اس سے قبل، بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوررز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے، اوپنر بلے باز ابھیشک شرما نے ایک اور برق رفتار ففٹی اسکور کی، انہوں نے صرف 31 گیندوں پر 8 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 61 رنز بنائے۔

مڈل آرڈر بیٹرز تلک ورما اور سنجو سیمسن نے شاندار 66 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی، سنجو سیمسن 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ تلک ورما 49 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

کپتان سوریا کمار یادو ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے، وہ 13 گیندوں پر صرف 12 رنز ہی بنا سکے، ٹاپ آرڈر بیٹر شمبن گل 4 اور آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ اکثر پٹیل 21 رنز بناکر وکٹ پر موجود رہے۔

سری لنکا کے 5 باؤلرز نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔

اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، بھارت نے حریف ٹیم کے خلاف اپنی پلیئنگ الیون میں 2 تبدیلیاں کیں۔

فاسٹ باؤلر جسپریت بمرا کی جگہ ارشدیپ سنگھ کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا جب کہ آل راؤنڈر شیوم دھوبے کی جگہ ہرشیت رانا اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔

واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں پہلے ہی ایشیا کپ 2025 کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل مقابلہ 28 ستمبر کو دبئی کے میدان میں کھیلا جائے گا۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button