پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

اسلام آباد:مرد پولیس اہلکاروں کی خاتون سے بدسلوکی، اٹھا کرگاڑی میں پھینکا،گالم گلوچ

سوشل میڈیا پر ویڈیو میں سول کپڑوں میں ملبوس افراد کو ایک خاتون کو زبردستی پولیس وین میں بٹھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے

اسلام آباد:(ویب ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ میں خاتون کے ساتھ مبینہ بدسلوکی اور ہاتھا پائی کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد واقعہ توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں سول کپڑوں میں ملبوس افراد کو ایک خاتون کو زبردستی پولیس وین میں بٹھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق خاتون پر علاقے میں بھیک مانگنے کا الزام عائد کیا گیا تھا، تاہم ویڈیو میں کارروائی کے دوران کوئی لیڈی کانسٹیبل موجود نظر نہیں آتی، ویڈیو منظر عام پر آنے کے باوجود وفاقی پولیس افسران کی جانب سے کاروائی نہ ہو سکی۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button