انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

’’ویری گُڈ، وی لو پاکستان‘‘جے ڈی وینس کا پرجوش انداز

برگن سٹاک پہنچنے والے امریکی نائب صدر کا پاکستان کے کردار سے متعلق صحافی کے سوال پر پُرجوش اندازمیں مختصر اور مثبت ردعمل

زیورخ:(ویب ڈیسک) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ’ویری گُڈ، وی لو پاکستان‘ کہہ کر پاکستان کے سفارتی کردار کا اعتراف کر لیا۔برگن سٹاک میں ایران سے مذاکرات کےلیے پہنچنے والے امریکی نائب صدر نے صحافی کے سوال پر پُرجوش انداز میں پاکستان کے سفارتی کردار کا اعتراف کیا۔

ایک صحافی کی جانب سے پوچھا گیا کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کے کردار کو کس طرح دیکھا جا رہا ہے، جس پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے مختصر اور مثبت ردعمل دیا۔

امریکی نائب صدر نے جواب دیتے ہوئے کہا’’بہت اچھا‘‘، اور مزید کہا کہ’’ہمیں پاکستان سےپیار ہے‘‘۔

یہ سوال اور جواب ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سوئٹزرلینڈ میں مختلف ممالک کے درمیان ایران اور امریکہ سے متعلق سفارتی رابطے اور مذاکراتی عمل جاری ہیں، اور پاکستان اس عمل میں ایک اہم ثالثی کردار ادا کر رہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button