انٹر نیشنلتازہ ترینجرم-وسزا

اسرائیل کا لاریجانی کی شہادت کا دعویٰ،ایرانی سکیورٹی چیف کاہاتھ سے لکھا پیغام وائرل

تل ابیب،تہران:(ویب ڈیسک) اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے سیکیورٹی چیف علی لاریجانی ایک کارروائی میں شہید ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی حکام کے مطابق یہ کارروائی حالیہ حملوں کے دوران کی گئی، تاہم اس کی مزید تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آئیں۔

دوسری جانب اس دعوے پر ایران کی طرف سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے، جس کے باعث اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، جن کی تصدیق بعد میں مختلف ذرائع سے ہوتی رہی ہے۔

دریں اثنا ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کا ہاتھ سے لکھا پیغام سوشل میڈیا پر جاری کردیا گیا۔

علی لاریجانی کا پیغام ایرانی بحریہ کے شہدا کی نماز جنازہ کے موقع پر لکھا گیا ہے۔ پیغام میں انہوں نے تحریر کیا کہ ایرانی بحریہ کے شہدا کی یاد ہمیشہ ایرانی قوم کے دل میں زندہ رہے گی۔

علی لاریجانی نے مزید تحریر کیا کہ یہ شہادتیں برسوں تک ایران کی فوج کی بنیاد کو مضبوط کریں گی۔

 

ایرانی سیکیورٹی چیف نے مزید تحریر کیا کہ اللّٰہ تعالیٰ سے ان پیارے شہیدوں کے درجات کی بلندی کی دعا کرتا ہوں۔

خیال رہے کہا کہ اس سے قبل اسرائیل کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ انہوں نے تازہ حملوں میں ایرانی سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کو شہید کردیا ہے۔

 

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button