انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینکاروبار

پاکستان میں جاپانی سرمایہ کاری 1.3 بلین امریکی ڈالر سے متجاوز

آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون جاری: اکاماتسو شوئچی،پی جی بی ایف کا اجلاس،ہٹوری مسارو،فیروز شاہ ، ندیم شاہ ، خدیجہ ندیم ،عزیز میمن ودیگر کی شرکت

کراچی:( سٹاف رپورٹر)پاکستان،جاپان بزنس فورم (پی جی بی ایف) کا سالانہ اجلاس عام منعقد ہوا جس کی صدارت فورم کے پیٹرن انچیف اور پاکستان میں جاپان کے سفیر عزت مآب اکاماتسو شوئچی نے کی۔اجلاس میں پاکستان،جاپان بزنس فورم کے چیئرمین مرتضیٰ مانڈوی والا ،سابق چیئرمین کلیم فاروقی،سینئر وائس چیئرمین، ایٹارو ناکامورا

pakistan-japan-1

وائس چیئرمین سیدفیروز عالم شاہ ، کراچی میں تعینات جاپان کے قونصل جنرل ہٹوری مسارو،جاپان کے اعزازی قونصل جنرل سید ندیم عالم شاہ اور ان کی اہلیہ سابق صدر کوئٹہ چلتن لائنز کلب خدیجہ ندیم، عزیز میمن اورجاپان ایکسٹرنل ٹریڈ آرگنائزیشن(جے ای ٹی او)کے کنٹری ہیڈسمیت فورم کے ارکان میں آٹوموٹیو، فارماسیوٹیکلز، انفار میشن ٹیکنالوجی، ٹیکسٹائل، انجینئرنگ، فشری، پیٹروکیمیکل اور اسٹیل سمیت تجارت و صنعت کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات شامل تھیں۔

پی جی بی ایف کے چیئرمین مرتضیٰ مانڈوی والا نے سابقہ چیئرمین کلیم فاروقی، سینئر وائس چیئرمین، ایٹارو ناکاموراور وائس چیئرمین سیدفیروز عالم شاہ کی معاونت سے سالِ رواں کی کارکردگی کی تفصیلات پیش کیں جبکہ مالی رپورٹ، فنانس ڈائریکٹر نے پیش کی۔

پی جی بی ایف نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے فورم کے سالانہ اجلاس کے بعد عشائیہ اور تفریحی پروگرام منعقدکئے جس میں فورم کے ممبران کے علاوہ کراچی میں مقیم سفارتی برادری کے متعدد افراد نے شرکت کی۔واضح رہے کہ پاکستان،جاپان بزنس فورم دو طرفہ کاروباری تعلقات کا معروف فورم ہے جس کے بورڈ میں 20 ڈائریکٹرز شامل ہیں اور ان میں سے 10 ڈائریکٹرز جاپانی شہری ہیں یہ جاپان کے معروف کاروباری افراد ہیں جو پاکستان میں مقیم ہیں اور یہاں جاپانی کمپنیوں کی قیادت کر رہے ہیں۔

پی جی بی ایف سالانہ گالا ڈنر کی تقریب میں جاپانی سفیر اکاماتسو شوئچی نے دونوں ممالک کے درمیان سات دہائیوں پر محیط سفارتی اور اقتصادی تعلقات کو اجاگرکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جاپان کی سرمایہ کاری 1.3 بلین امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے، جاپانی سرمایہ کاری اب آٹوموبائل، توانائی، ٹیکسٹائل، روزمرہ کی مصنوعات اور آئی ٹی سمیت شعبوں کا احاطہ کرتی ہے۔

جاپانی سفیر اکاماتسو شوئچی نے اس امید کا اظہار کیا کہ جاپان کی نئی وزیر اعظم سانائے تاکائچی کی قیادت میں جاپان اور پاکستان کے درمیان تعلقات مزید آگے بڑھتے رہیں گے۔پی جی بی ایف کے چیئرمین مرتضیٰ مانڈوی والا نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کاروباری ترقی اور مصروفیت کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں، دونوں ممالک موجودہ کاروبار کو مستحکم کرنے کیلئے نئے کاروباری مواقع تلاش کر رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button