انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

جمائما گولڈ سمتھ کی معروف ارب پتی فنانسر سے منگنی

دونوں کے درمیان ایک سال سے تعلق قائم تھا، غیر ملکی میڈیا رپورٹس

لندن ( ویب ڈیسک ) جائما گولڈ سمتھ نے معروف ارب پتی فنانسر سے منگنی کر لی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی سکرین رائٹر اور ڈاکیومنٹری پروڈیوسر جمیما گولڈ سمتھ نے آئرش،آسٹریلوی ارب پتی فنانسر کیمرون اوریلی سے منگنی کر لی، دونوں کے درمیان گزشتہ ایک سال سے تعلق قائم تھا۔
رپورٹس کے مطابق 62سالہ کیمرون اوریلی ایک سرمایہ کار ہیں اور متعدد بین الاقوامی کمپنیوں میں اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں، وہ سابق میڈیا ٹائیکون سر انتھونی اوریلی کے بیٹے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دونوں کی ملاقات پیشہ ورانہ مصروفیات کے دوران ہوئی تھی جو بعد میں دوستی اور پھر تعلق میں تبدیل ہو گئی، بتایا گیا ہے کہ جوڑا اپنی زندگی کا زیادہ وقت سوئٹزرلینڈ اور لندن میں گزارتا ہے اور قریبی حلقوں کے مطابق دونوں ایک ساتھ خوش ہیں۔
جمائما گولڈ سمتھ بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ہیں، ذرائع کے مطابق جایما کے اہل خانہ نے بھی کیمرون اوریلی سے ملاقات کی ہے اور ان کے تعلقات کو مثبت طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
جمائما کے کریئر میں متعدد معروف ڈاکیومنٹریز اور فلمی پراجیکٹس شامل ہیں جبکہ حالیہ برسوں میں وہ سماجی اور انسانی حقوق کے مختلف امور پر بھی سرگرم رہی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button