شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پہلی ترجیح: مریم نواز
لاہور (سلمان حسین) — وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیراعلیٰ سے کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزراء رانا محمد اقبال خان (وزیر قانون) اور خواجہ منشاء اللہ بٹ (وزیر محنت و انسانی وسائل) نے ملاقات کی۔ مریم نواز نے دونوں وزراء کو کابینہ میں خوش آمدید کہا اور انہیں عوامی خدمت کے مشن کو تیز کرنے کی ہدایت دی۔
عالمی یومِ تخفیفِ غربت پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ غربت کے خاتمے کے لیے حکومت پنجاب نے آسان کاروبار فنانس، راشن کارڈ اسکیم، آئی ٹی اور ٹیکنیکل تعلیم کے منصوبے شروع کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی، روڈا، راوی گرین سٹی اور ستھرا پنجاب پراجیکٹ جیسے اقدامات سے لاکھوں افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ تخفیفِ غربت اور عوام کے معیارِ زندگی میں بہتری حکومت کے بنیادی اہداف میں شامل ہے۔



