
لاہور:(بیوروچیف)میوہسپتال لاہور کے ایم ایس ڈاکٹر عبدالمدبر کو حراست میں لیے جانے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔
ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق ایم ایس میوہسپتال کے خلاف کرپشن کی انکوائری چل رہی ہے، ڈاکٹر عبدالمدبر کو تفتیش کے لیے بلایا تھا۔
ترجمان نے کہا کہ ایم ایس ڈاکٹر عبدالمدبر نے انکوائری میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ انکوائری کے بعد مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ ایم ایس میوہسپتال کی مبینہ رشوت لینے کی ویڈیو درخواست گزارنے فراہم کی اور الزام عائد کیا کہ ایم ایس میوہسپتال نے ملازم کو فرنٹ مین رکھا ہوا ہے۔



