پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریں

مظفرآبادمیں نوازشریف،مریم کامنگل کو پاورشو

لاہور:(سلمان حسین)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں نواز شریف آج مظفر آباد میں طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔

مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ قائد مسلم لیگ(ن)میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف آج 21 جولائی کو مظفرآباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ قائد نواز شریف کے دورہ مظفرآباد اور انتخابی جلسے کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ جلسے میں وفاقی وزرا سمیت اعلی قیادت شرکت کرے گی۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ سینیٹر رانا ثنا اﷲ خان، وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام اور دیگر وفاقی وزرا بھی جلسے میں شریک ہوں گے۔

آزاد کشمیر کے مختلف حلقوں کے امیدواروں، پارٹی رہنماں، بلدیاتی نمائندوں اور کارکنوں سے مکمل شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ میاں محمد نواز شریف آزاد کشمیر میں دو بڑے انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ ایک جلسہ میرپور اور دوسرا مظفرآباد میں ہوگا۔شاہ غلام قادر نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)نے آزاد کشمیر میں عوامی خدمت کو ہمیشہ ترجیح دی ہے۔

پارٹی کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن 2026 میں کامیابی حاصل کرے گی۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ الیکشن کا بروقت انعقاد ناگزیر ہے اور صاف و شفاف انتخابات ہی عوامی مسائل کا بہترین حل ہیں۔ مسلم لیگ(ن)کی قیادت کشمیری عوام سے بے پناہ محبت رکھتی ہے اور ہر مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button