پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریںفن اور فنکار

سموگ:مارکیٹیں رات10،ریسٹورنٹ11بجےبندکرنے کا حکم،اتوار کو کمرشل سرگرمیوں پر مکمل پابندی کی تجویز

واسا کے پراجیکٹ کب ختم ہونگے ؟،بڑے بڑے پائپ لا کر چھ ماہ پہلے سڑکوں پر رکھ دیئے،شادیوں پر ون ڈش کی خلاف ورزی ہورہی لیکن اسکا ماحولیات سے تعلق نہیں:عدالت

لاہور:( کورٹ رپورٹر ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے پیش نظر اتوار کو کمرشل سرگرمیاں مکمل بند کرنے کی تجویز دے دی ،عدالت نے مارکیٹیں رات دس بجے اور ریسٹورنٹس رات گیارہ بجے بند کرنے کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کی ہدایت کردی ۔

عدالت نے ریمارکس دیئے ایک دو ماہ یا چار ہفتے ایسا کرنا پڑے گا، شادی ہالز پر بھی نظر رکھیں، پورے دس بجے ہالز بند ہونے چاہئیں، شادیوں پر ون ڈش کی خلاف ورزی بھی ہورہی ہے لیکن اس کا ماحولیات سے تعلق نہیں ، 2023 کے نوٹیفکیشن کےمطابق مارکیٹیں دس بجے بند ہوں گی لیکن اس کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، نوٹیفکیشن پر پر عملدرآمد کرائیں۔

عدالت نے ہدایت کی شہر میں پانچ منٹ کے لیے بھی ٹریفک بند نہیں ہونی چاہیے ،عدالت نے ڈی سی لاہور کو رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی، عدالت نے شہر میں واسا کے تعمیراتی پراجیکٹس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیاواسا کے پراجیکٹ کب ختم ہونگے ؟،یہ ختم ہونے کا نام نہیں لیتے، پائپ لائن ڈالنے کا پراجیکٹ لمبا نہیں ہونا چاہئے ،بڑے بڑے پائپ لا کر چھ ماہ پہلے سڑکوں پر رکھ دیئے۔

اس وجہ سے حادثات ہورہے ہیں ، یہ کیا طریقہ کارہے کہ پورے لاہور میں اتنی مٹی کر دی گئی جس کی کوئی حد نہیں ،اتنی مٹی میں سموگ گن کیا کام کرے گی؟ ،ہر بندہ اپنی ذمہ داری ادا کرے،یہ میرا اکیلے کا کام تو نہیں، محکمہ ماحولیات واسا اور ایل ڈی اے کو جرمانے کیوں نہیں کرتا؟واسا اپنے سارے پراجیکٹس کی تفصیلات عدالت میں پیش کرے، بتایا جائے پراجیکٹ کب ختم ہونے ہیں؟ عدالت نے محکمہ ماحولیات کو واسا اور ایل ڈی اے کے پراجیکٹس میں خلاف ورزیوں پر جرمانے کرنے کی ہدایت کردی،مزید سماعت 7 نومبر کو ہوگی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button