انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینکاروبار

عالمی منڈی میں قیمتیں واپس آئیں تو تیل سستا،ایران سے بھی خریداری کریں گے: علی پرویز ملک

حکومت پٹرول کی قیمت میں 160 روپے تک کمی کاریلیف عوام کو منتقل کرچکی ، 130ارب کی سبسڈی دی گئی، ناجائز منافع خوری کے خلاف موثر کارروائی کی جائے گی: گفتگو

لاہور:(بیوروچیف)وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتیں واپس آئیں تو ہم بھی قیمتوں کو کم کر دیں گے، ایران سے سستا تیل و گیس خریدنے پر غور کر رہے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا عالمی سطح پر کئے گئے معاہدوں پر رہتے ہوئے آگے چلیں گے، پچھلے ہفتے عالمی منڈی میں خام تیل کی جتنی قیمت کم ہوئی ،اس سے بڑھ کر ریلیف دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کچھ عناصر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر گمراہ کر رہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے فوری فائدہ عوام کو منتقل کیا۔علی پرویز ملک نے کہا کہ آج اس خطے میں امن ہوگیا، ایران اور امریکہ کی جنگ کا خاتمہ ہوا جس کے بعد اب عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے ہم متحرک ہیں، پچھلے ہفتے جتنی قیمت کم ہوئی ،اس سے بڑھ کر ریلیف دیا گیا، ہم نے عالمی منڈی سے زیادہ فائدہ عوام کو دیا۔

علاوہ ازیں علی پرویز ملک نے ایک بیان میں کہا ایران سے سستا تیل و گیس خریدنے پر غور کر رہے ہیں،حکومت اب تک پٹرول کی قیمت میں 160 روپے تک کمی کاریلیف عوام تک منتقل کرچکی ،عوام کوریلیف دینے کیلئے 130ارب روپے کی سبسڈی دی گئی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا پٹرول اورڈیزل کی قیمتیں ابھی جنگ سے پہلے والی سطح پرنہیں آئیں،وزیراعظم نے واضح کیا ہے ہر فیصلہ میرٹ پر ہوگا، اپنے موقف پرقائم ہوں،تمام حقائق سوشل میڈیا پررکھ چکا ہوں۔وفاقی وزیر پٹرولیم نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو فائدہ دینے کی خبروں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہمیں کوئی سروکار نہیں کس کو فائدہ اورکس کو نقصان ہورہاہے۔

علی پرویز ملک نے کہا ایل پی جی کی بلیک قیمت پر ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوگی، مارکیٹنگ کمپنیوں کو بھی نوٹس بھجوائے رہے ہیں، متعلقہ ادارے سرکاری نرخنامے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف موثر کارروائی کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button