پاکستانتازہ ترینسپورٹس

کھلتا پنجاب پنک گیمز کا افتتاح: عورت کو صنف نازک سمجھنا چھوڑ دیں : مریم نواز

لاہور(سلمان حسین) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے2027ء میں پنجاب کے پہلے سپورٹس سٹی کی تعمیر کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ۔ تحصیل کی سطح پر پنک گیمز شروع کرنے کا اعلان کیا ۔ انہوںنے پنک گیمز کی کھلاڑیوں کیلئے 2کروڑ روپے کے انعام کا اعلان بھی کیا ۔ مریم نواز نے خاتون کھلاڑیوں کو سپر پنجاب کی سپر بیٹیاں قرار دیا اور خواتین کھلاڑیوں کی دیکھ بھال اور اور قیام و طعام کے خصوصی انتظامات کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ خواتین کھلاڑیوں کو دیکھ
کر اظہار شفقت کا اظہار کر رہی ہیں

انہوں نے صوبائی وزیر کھیل فیصل کھوکھر اور پوری ٹیم کو شاباش دی۔ پنجاب سٹیڈیم نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں کھیلتا پنجاب پنک گیمز2026کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عورت ملک بھی چلا سکتی ہے ، صوبہ بھی چلا سکتی ہے، وزارت بھی چلاسکتی ہے ۔ عورت جنگ بھی لڑ سکتی ہے ، جہاز بھی اڑا سکتی ہے ۔ عورت وزیراعلیٰ بھی بن سکتی ہے ، وزیراعلیٰ بن کر مردوں کو ٹف ٹائم بھی دے سکتی ہیں۔ عورت پولیس فورس بھی چلاسکتی ہے ، معیشت بھی چلا سکتی ہے ۔ پنجاب کی بیٹیوں نے جس طرح میرا استقبال کیا اس پر شکریہ ادا کرتی ہوں۔ عورت باکسنگ ، کرکٹ ، فٹبال ، سوئمنگ اور اتھلیٹ بھی بن سکتی ہے۔ میرٹ اور ٹیلنٹ کی کوئی صنف نہیں ہوتی۔ انہوںنے کہا کہ بیٹیوں سے کہتی ہوں زمین آپ کی ہے ، آسمان آپ کا ہے ، آگے بڑھو اور جیت کر دکھائو۔ خواتین ہر میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں ۔
خواتین ہر میدان میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں ۔ خواتین گھر کا کام بھی کر سکتی ہیں اور باہر جیت کر بھی آتی ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو شاباش ، بچوں کو موبائل سکرین سے ہٹا کر میدان میں لائے۔ رواں سال سپورٹس سٹی کی تعمیر کا آغاز ہوجائے گا۔ ملکی ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہے۔ پنگ گیمز کو یونین کونسل سطح پر لائیں گے۔ پنجاب میں اتنا ٹیلنٹ موجود ہے کہ یہ میدان چھوٹا پڑ گیا ہے ۔ حکومت کھیلوں کے میدان آباد کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ۔ پنگ گیمز میں 3000کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں ۔ کھلاڑی کو ہر ممکن سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ میرا کام سڑکیں بنانا ، ٹرانسپورٹ ، ہسپتال بنانا نہیں، میں وہ بھی کر رہی ہوں ۔ انہوںنے کہا کہ 2026ء کو نوجوانوں کا سال قرار دیا گیا ہے ۔ پنجاب کے عوام کو خوشیوں کے مواقع فراہم کرنا میری ذمہ داری ہے ۔ بیٹیوں سے کہتی ہوں آپ خواب دیکھیں آپ کے خواب کو پورا کرنا میرا کام ہے ۔
انہوںنے کہا کہ حالات مشکل بھی ہوتو گھبرانا نہیں ، آپ کی ماں آپ کو گھبرانے نہیں دے گی۔ عورت کو صنف نازک سمجھنا چھوڑ دیں، عورت صنف آہن ہے۔ ہر میدان میں بچیوں نے میرا سر فخر سے بلند کیا، ہونہار سکالر شپ پروگرام میں 60فیصد سے زائد بچیاں ہیں ۔واضح رہے کھیلتا پنجاب پنک گیمزمیں 3400خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کھیلتا پنجاب پنک گیمز 2026 کا افتتاح کیا۔
مریم نوازنے پنجاب سٹیڈیم نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس آمد پر کھلاڑیوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پورے سٹیڈیم میں ہر پویلین پر جاکر خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ پورا پنجاب سٹیڈیم ڈھول کی تھاپ اور پر جوش نعروں سے گونجتا رہا۔ دریں اثنا پنجاب کے طرف سے دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے بلوچستان کو 10 ارب روپے کے47 اقسام کے جدید ترین سیفٹی اور سکیورٹی آلات فراہم کر دیئے گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کوئٹہ میں فرنٹیئر کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر بلوچستان کا دورہ کیا اور ایف سی ہیڈ کوارٹر میں خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایف سی کے افسران اور جوانوں کو میری اور پنجاب کے طرف سے سلام پیش کیا اور کہا کہ ایف سی ہیڈکوارٹر کوئٹہ آنا میرے لئے اعزاز سے کم نہیں۔ چیف منسٹر بلوچستان اور آئی جی ایف سی بلوچستان ہیڈکوارٹر مدعو کرنے پر شکریہ ادا کرتی ہوں۔
نواز شریف نے بھی بلوچستان کے لوگوں کو سلام کرنے کا کہا۔ بلوچستان تنہا نہیں، پنجاب ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ایف سی بلوچستان کو کیپسٹی بلڈنگ بڑھانے کیلئے فنڈز مہیا کریں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ فنڈز مہیا کرنے کوئی احسان یا فیور نہیں بلکہ بلوچستان کا حق ہے۔ ایف سی کے جوان ملک و قوم کیلئے لڑتے ہیں، ان کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ایف سی ہیڈکوارٹر میں شہداء کی لسٹ دیکھی ایک ہزار سے زائد شہداء کی تعداد درج تھی۔ ملک کیلئے قربانی دینے والے شہداء کی مائوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔ ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ ہمیں تقسیم کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں تمام فورسز دشمنوں کو قلع قمع کر رہی ہیں۔ پاکستان نے بھارت جیسے بڑے دشمن کو دھول چٹائی۔ وقت آگیا ہے کہ سفید کو سفید اور سیاہ کو سیاہ کہنا چاہیے۔
ہم مضبوط ہیں تو ہمارا بد ترین دشمن بھی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں عبادت گاہ پر حملہ کرنیوالے ملک دشمن ہمیں تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں دھنگا فساد، جلائوگھیرائو اور پولیس پر حملوںکا خاتمہ کیا۔ مخصوص ٹولوں نے نوجوانوں کے ہاتھوں سے کتاب لیکر پٹرول بم تھما دیئے۔ اپنے ملک اور ریاست کیخلاف ہتھیار اٹھانے والا ہمارا دشمن ہے۔ بلوچستان کے نوجوان اور خواتین انتہا پسندوں کے آلہ کار نہ بنیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button