پاکستانتازہ ترینکاروبار

پاکستان، ایشیائی بینک کے درمیان3 اہم معاہدوں پر دستخط

تعاون جاری رکھیں گے، کنٹری ڈائریکٹر: منصوبوں پر معاونت کیلئے مشکور، سیکرٹری اقتصادی امور

اسلام آباد (ویب ڈیسک) — پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کے درمیان تین اہم ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنانسنگ معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔ ترجمان اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق یہ معاہدے ایم ایل ون کراچی–روہڑی سیکشن کے لیے پراجیکٹ ریڈینینس فنانسنگ، کوئٹہ بس ریپڈ ٹرانزٹ (BRT) کے لیے پراجیکٹ ریڈینینس فنانسنگ اور بلوچستان واٹر ریسورسز ڈویلپمنٹ سیکٹر منصوبے کے لیے اضافی فنانسنگ سے متعلق ہیں۔

معاہدوں پر پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور محمد کریم اور سیکرٹری ریلوے مظہر علی شاہ نے دستخط کیے، جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے دستخط کیے۔

سیکرٹری اقتصادی امور نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اہم ترقیاتی منصوبوں میں معاونت پر ایشیائی ترقیاتی بینک کا مشکور ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تعاون پاکستان میں معاشی و تکنیکی اصلاحات کے سفر کو مزید مضبوط کرے گا۔

دوسری جانب ADB کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے پاکستانی حکومت کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک مستقبل میں بھی پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button