انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

پاکستان غزہ بورڈآف پیس میں شامل،سعودیہ امارات سمیت اہم مسلم ممالک کا بھی ٹرمپ کی دعوت کاخیر مقدم

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے غزہ میں پائیدار امن کے لیے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو بورڈ آف پیس میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی تھی۔

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے تحت غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان کیا، بورڈ آف پیس کا مقصد غزہ میں مستقل جنگ بندی کیلئے عملی اقدامات کرنا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے فلسطینی عوام کیلئے انسانی امداد میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا، غزہ کی تعمیر نو کے عمل کو مؤثر بنانے کی امید ظاہر کی گئی۔

پاکستان نے فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا، پاکستان آزاد، خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔

 

پاکستان، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دی گئی دعوت کا خیرمقدم کیا ہے۔

وزرائے خارجہ نے بورڈ آف پیس میں شمولیت کے لیے اپنی اپنی حکومتوں کے مشترکہ فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام ممالک اپنی متعلقہ آئینی و قانونی تقاضوں کے مطابق شمولیتی دستاویزات پر دستخط کریں گے، جن میں مصر، پاکستان اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں اور یہ پہلے ہی بورڈ آف پیس میں شمولیت کے فیصلے کا اعلان کر چکے ہیں۔

وزرائے خارجہ نے صدر ٹرمپ کی قیادت میں امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کے ممالک بورڈ آف پیس کے مشن پر عملدرآمد میں مکمل تعاون کریں گے۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button