لاہور ( بیورو چیف) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ تاجر برادری کا ملکی معیشت کی ترقی اور استحکام میں اہم کردار ہے، کاروباری سرگرمیوں سے لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آتے ہیں۔
مثبت معاشی اشاریے ملکی معیشت میں بہتری کی علامت ہیں، معرکہ حق کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے، امریکی صدر ہمارے فیلڈ مارشل سے ملنا اعزاز سمجھتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے دوران تاجر برادری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر گورنر نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے احاطے میں گرانڈ واٹر ریچارج سسٹمکا بھی افتتاح کیا۔ گورنر نے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت کی ترقی اور استحکام میں ریڑھ کی ہڈی کی سی حیثیت رکھتی ہے۔
کاروباری سرگرمیوں میں وسعت سے لوگوں کو روزگار کے نئے مواقع میسر آتے ہیں۔ کاروباری افراد کو سازگار ماحول فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
معیشت کا پہیہ چلتا رہے گا تو ملک ترقی کی طرف بڑھے گا۔ گورنر نے کہا کہ بزنس کمیونٹی مشکل حالات میں اپنا سرمایہ ملک میں لگا رہی ہے جو قابل ستائش ہے۔ مجھے یہاں راولپنڈی چیمبر میں آکر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ راولپنڈی چیمبر کو میں اپنا گھر سمجھتا ہوں۔ پاکستان کی بہتری اور مضبوطی کے لئے ہم سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہے۔
گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ بھارت کے خلاف معرکہ حق کی کامیابی کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔ سعودی عرب کے ساتھ ہونے والا دفاعی معاہدہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی حفاظت ہم کریں گے۔
گورنر نے کہا کہ امریکی صدر ہمارے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے ملنا اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں۔ اس موقع پر تاجر برادری نے گورنر کوانہیں درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا اور ملکی معیشت کی بہتری کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔
گورنر پنجاب نے تاجروں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے متعلقہ حکام سے بات چیت کی یقین دہانی ۔



