انٹر نیشنلتازہ ترین

انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ ، پورا گائو ں ملیا میٹ ،19افراد ہلاک

جکارتہ:(ویب ڈیسک ) انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 19افراد ہلاک ہوگئے۔

انڈو نیشیا کے وسطی صوبے جاوا میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 19افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے، لینڈ سلائیڈنگ میں مرکزی شاہراہ ٹوٹ گئی اور ملبہ گھروں اور کھیتوں میں گر گیا پورا گائوں ملیا میٹ ہوگیا۔

ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ جاوا کے شہر پیکالونگن میں موسلا دھار بارش شہر کی ایک مرکزی سڑک پر لینڈ سلائیڈنگ کا باعث بنی جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں،مٹی کا تودہ گرنے سے ٹوٹنے والی سڑک سے علاقے کا رابطہ منقطع ہوگیا۔

امدادی ٹیم 4کلومیٹر پیدل چل کر جائے وقوعہ پر پہنچی۔مسلسل بارش اور موسم کی خرابی کے باعث متاثرہ علاقے میں امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ مزید چار پانچ روز تک جاری رہے گا شہری بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button