پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

جیل میں تو آنکھ کا علاج نہیں، دل کا کیا کرینگے:سپریم کورٹ

قتل کے مجرم کی درخواست ضمانت ،میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم

اسلام آباد:(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے قتل کے مجرم دلاور خان کی میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت کی درخواست پر پشاور کارڈیالوجی کے ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کے احکامات جاری کرکے 9 مارچ تک میڈیکل بورڈ کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

جسٹس عقیل عباسی نے ریمارکس دیئےجیل میں تو آپ کے پاس آنکھ تک کا علاج نہیں، دل کا علاج کیا کریں گے؟،وکیل درخواست گزار نے کہا میرا موکل قلب کے عارضے میں مبتلا ہے، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی رپورٹ میں ملزم کو آپریشن کی ہدایت کی لیکن جیل میں تو ڈسپرین کے علاوہ کچھ نہیں ملتا۔

جسٹس ملک شہزاد نے استفسار کیا کہ ملزم اس وقت کون سی جیل میں ہے؟ وکیل نے بتایا ملزم مردان جیل میں ہے۔ جسٹس ملک شہزاد نے ریمارکس دیے کہ مردان میں ہی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیتے ہیں۔ وکیل نے کہا مردان میں کارڈیالوجی ہسپتال نہیں، پشاور کارڈیالوجی میں بنا دیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button