انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

احترام، برداشت کا کلچر جنگ اور نفرت کا موثر جواب ہے: مریم نواز

وزیر اعلیٰ سے امریکی ناظم الامور، قونصل جنرل کی ملاقات،مریم نواز کی عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم اورانکی ٹیم کو مبارکباد

لاہور:(سلمان حسین) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوام دوست اورمتوازن بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم محمد شہبازشریف اوران کی ٹیم کو مبارکباددی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نوازشریف کی رہنمائی اوروزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں بہترین بجٹ پیش کیاگیا ہے۔

پاکستان کا پہلا ملازمین دوست،کسان دوست،صنعتکار دوست اورعوام دوست بجٹ پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بجٹ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوگا۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے نئے مالی سال کا بجٹ عوام کیلئے خوشی اور خوشحالی لائے گا۔

معیشت کی ترقی کا ثمر ہر فرد تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں۔پاکستان معاشی گرداب سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے۔انہوں نے کہاکہ تعلیم اورصحت کیلئے ریکارڈ بجٹ مختص کرنا پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت کے عوام سے لگاو کا منہ بولتا ثبوت ہے۔آئی ایم ایف پروگرام سے نجات حاصل کرنے کا عزم شاندار مستقبل کی نوید ثابت ہوگا۔بجٹ میں متوسط طبقے کو ریلیف دیاگیا،مصنوعی مہنگائی مزید کم ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں پائیدار ترقی کا سفر شروع ہوچکا ہے۔عوام کے لئے آسانیوں کے دن آچکے ہیں۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بین الاتہذیب مکالمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ تہذیبوں کے درمیان مکالمہ ہی امن، ترقی اور انسانیت کا راستہ ہے۔ احترام و برداشت کا کلچر جنگ و نفرت کا موثر جواب ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوزا شریف نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جو ہمیشہ مکالمے، رواداری اور باہمی احترام کا داعی رہا ہے۔

ہم سب کو مکالمے کی روح سمجھنا ہوگا اوراختلاف کو دشمنی سمجھنے کا رویہ ترک کرنا ہوگا۔ سرزمین فلسطین اور کشمیرمیں جاری مظالم کا واحد پائیدار حل بامعنی ڈائیلاگ سے ہی ممکن ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا ہم بچوں کی لاشیں اٹھاتے رہیں گے یا بات چیت سے امن کا راستہ چنیں گے۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سے امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر اور امریکی قونصل جنرل لاہور کرسٹن کے ہاکنز نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک ،امریکہ دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں امریکہ کے تعمیری اور مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے امریکہ کا فعال کردار نہایت اہم ہے۔

پاکستان اور امریکا تعلقات مشترکہ اقدار اور اسٹرٹیجک مفادات پر قائم قابلِ قدر شراکت داری ہے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب ملک کا سب سے بڑا اور معاشی طور پر فعال صوبہ ہے امریکی سرمایہ کاری اور تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ پاکستانی نڑاد امریکی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے مضبوط پل کی مانند ہیں۔ امریکہ کے ساتھ اسٹرٹیجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔

دریں اثنا وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بڑی عید پر پنجاب کا سب سے بڑا کلین اپ آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔ تین دن میں 3 لاکھ 15 ہزار 669 ٹن آلائشیں اٹھانے کا نیا ریکارڈ بن گیا۔ پنجاب کے 9 ڈویڑنز میں گزشتہ بڑی عید کے مقابلے میں حالیہ عید کے تین دن میں 74 فیصد زیادہ آلائشیں اور گندگی اٹھائی گئی۔ لاہور میں سب سے زیادہ 78 ہزار 771 ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے حالیہ عید پر گزشتہ عید کا اپنا ہی ریکارڈ توڑنے پر تمام اداروں کو شاباش دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین کو لگن اور محنت سے کام کرنے پر10 ہزار روپے بطور انعام اور شکریہ کے دے گی۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button