پاکستانجرم-وسزا

اسلام آباد:بینک اورکیش وین لوٹنے کا ملزم فائرنگ کے تبادلہ میں ہلاک

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) بینک اور کیش وینز لوٹنے میں ملوث ڈکیت فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گیا۔تین موٹرسائیکل سواروں نے گولڑہ موڑ کے قریب ملزم کو پولیس حراست سے چھڑانے کی کوشش کی، موٹر سائیکل سوار ملزمان کی پولیس پر فائرنگ سے زیر حراست ملزم ہلاک ہو گیا۔پولیس نے ملزم کو سرگودھا سے چند روز قبل گرفتار کرکے اسلام آباد منتقل کیا تھا، ملزم بینک اور کیش وینز کو لوٹنے میں ملوث تھا۔
واضح رہے کہ بینک ڈکیتی کے 4 واقعات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوئے تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button