انٹر نیشنلتازہ ترین

برطانیہ میں طوفان برٹ سے تباہی، 5ہلاکتیں،پروازیں متاثر

لندن(ویب ڈیسک)طوفان برٹ سے برطانیہ میں تباہی کا سلسلہ نہ رک سکا، مختلف حادثات میں 5افراد ہلاک ہوگئے۔

طوفان برٹ کے باعث انگلینڈ اور ویلز میں 4ہزار سے زائد عمارتیں بجلی سے محروم ہوگئیں، طوفان کے باعث 339ٹرینیں منسوخ کر دی گئیں، پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔ساحلی علاقوں میں 70میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی رہیں، درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا، برف پگھلنے اور تیز ہوا کے سبب سیلاب کا بھی خدشہ بڑھ گیا۔

محکمہ موسمیات نے 100سے زائد سیلاب کی وارننگز اور الرٹ جاری کئے۔انگلینڈ اور سکاٹ لینڈ میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا،بارش اور برف باری کے باعث ایئر پورٹس، ریلوے سٹیشن بند کر دیئے گئے، ذرائع مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا،سڑکوں پر برف جمع، طوفان کے باعث سیلاب کا خطرہ پیدا ہوگیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button