پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

برکی:لڑائی جھگڑے پر رنگ ساز قتل، مرکزی ملزم گرفتار

مقتول کی شبیر کے نام سے شناخت،لاش فارم ہائوس سے برآمد، ملزم یاسر کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا،قانون ہاتھ میں لینے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا:ایس پی کینٹ قاضی علی رضا

لاہور ( بیوروچیف/سیدظہیر نقوی) برکی کے علاقے آر کیو فارم ہائوس کرمانوالہ میں لڑائی جھگڑے پر نوجوان کوڈنڈوں سے تشدداور فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مبینہ مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

محمد شبیر ولد عبد الحمید قوم رحمانی سکنہ میلاد چوک برکی لاہور کا رہائشی تھا ، شبیر کو اس کے دوست یاسر ولد الیاس قوم موچی سکنہ برکی لاہور گھر سے بلوا کر لایا تھا جوکہ ٹھیکیداری کا کام کرتا تھا اور مقتول رنگ سازی کا کام کرتا تھا۔

مبینہ ملزم یاسر کی فائل فوٹو

مقتول کے لواحقین کے مطابق طلحہ نے کال کر کے بتایا کہ شبیر قتل ہوگیا ہے اور مجھے یاسر نے بتا یاہے ،شبیر کی ڈیڈ باڈی زیر تعمیر فارم ہاؤس نزد کرماں والا سٹاپ میں پڑی تھی ۔

پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت شبیر کے نام سے ہوئی جس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دیا گیا ہے، نامزد مرکزی ملزم یاسر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کا عکس

مقتول کے چچا صادق علی کی مدعیت میں نامزد ملزم یاسر کے خلاف فوری درج کیا گیا ،مدعی کے مطابق اس کا بھتیجا رنگ ساز تھا اطلاع ملنے پر فارم ہائوس پہنچے جہاں بھتیجے کی خون میں لت پت لاش پڑی تھی۔

ایس پی کینٹ قاضی علی رضا نے کہا کہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا،قانون ہاتھ میں لینے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button