لاہور: (بیوروچیف) کوٹ عبدالمالک کے قریب تیز رفتار بس نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت2افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت شازیہ اور اسلم کے نام سے ہوئی ہے،زخمیوں میں رکشہ ڈرائیور اکرم، سجاد، بلال، اصغر اور حنیف شامل ہیں جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بس کو اپنی تحویل میں لے لیا،تاہم حادثے کے فوری بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔



