بشریٰ بی بی کو کرنٹ لگ گیا،بارش کا پانی جیل کی کوٹھڑی میں داخل
اڈیالہ:(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے انکشاف کیا ہے کہ جیل کی کوٹھڑی میں بشریٰ بی بی کو کرنٹ لگا،بارش کا پانی جیل کی کوٹھڑی میں داخل ہوگیا۔
اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعظم عمر ان خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے اُن کا استعفیٰ ایک بار پھر مسترد کردیا۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان سے آج تین ماہ بعد ملاقات ہوئی۔ ماشا اللہ بشاش نظر آئے، تاہم بشری بی بی کو پہنچائی گئی تکالیف کے حوالے سے انتہائی مضطرب تھے۔
انہوں نے کہا کہ بشری بی بی نے بتایا کہ انکی کوٹھری میں بارش کا پانی رسنے کیوجہ سے انہیں کرنٹ لگا۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کے حوالے سے سیاسی کمیٹی کی آج شام کو دوبارہ میٹنگ ہوگی، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور شبلی فراز ہی ہیں وہ عدالتوں میں اپنے مقدمات لڑ رہے ہیں۔
انہوں ںے کہا کہ قومی اسمبلی کیلئے محمود خان اچکزئی کا نام خان صاحب نے دہرایا ہے، بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کی روشنی میں سیاسی کمیٹی انتخابات کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔



