انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

بیرسٹر امجد ملک کی بطور وائس چیئر مین OPCتقرری خوش آئند ہے ، عرفان اقبال طور

شارجہ(حافظ زاہد علی سے )مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے سینئر نائب صدر عرفان اقبال طور نے کہا ہے کہ بیرسٹر امجد ملک کی بطور وائس چیئر مین او پی سی تقرری ن لیگ حکومت کا مستحسن اقدام ہے۔

وہ ایک تجربہ کار قانونی ماہراور سمندر پاکستانیوں کی آواز ہیں

بیرسٹر امجد ملک جو کہ ایک تجربہ کار قانونی ماہر اور سمندر پار پاکستانیوں کی آواز ہیں وہ احسن انداز میں نہ صرف اوورسیز کے مسائل حل کرنے میں کامیاب ہونگے بلکہ تارکین وطن کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھی اپنی ہر ممکن کاوشیں عمل میں لائیں گے۔

امید واثق ہے کہ اب تارکین وطن کے مسائل جلد سے جلد حل ہونگے

عرفان اقبال طور نے کہا کہ ن لیگ حکومت نے اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کا قیام عمل میں لاکر بیرون ممالک بسنے والے لاکھوں پاکستانیوں پر مہر بانی کی ہے تاکہ انہیں اس ادارے کے ذریعے اپنی مشکلات کا حل مل سکے اس وقت تارکین وطن کوجائیدادوں پر قبضہ ، دھوکہ دہی اور دیگر مسائل کا سامنا ہے۔

ان کی تقرری سے اوورسیز پاکستانیوں کو سہولیات میسر آئیں گے ، خصوصی گفتگو

امید واثق ہےکہ بیرسٹر امجد ملک اپنی شبانہ روز کا وشوں سے ان مسائل کو حل کرائیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کو مضبوط کرنے کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی اپنا مثبت کردار ادا کریں گے اور محب وطن اوورسیز پاکستانی کے طور پربھی پاکستان کی ترقی میں اپنی بہترین خدمات بروئے کار لائیں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button