پاکستانتازہ ترینسپورٹس

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 10وکٹوں سے شکست ،سیریز میں وائٹ واش کردیا

 

کیپ ٹائون:(ویب ڈیسک)جنوبی افریقہ نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر 2 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کردیا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز کے 615 رنز کے جواب میں پاکستان نے پہلی اننگز میں 194 پر آؤٹ ہوکر فالو آن کا شکار ہوگئی تھی۔

دوسری اننگز میں بھی بلے بازوں کی جانب سے خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھانے پر قومی ٹیم پر اننگز کی شکست کے بادل منڈلارہے تھے تاہم شان مسعود، بابراعظم، محمد رضوان اور سلمان علی آغا کی مزاحمت کی بدولت شاہینوں نے دوسری اننگز میں 478 رنز بنائے اور میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 58 رنز کا ہدف دیا تھا جو انہوں نے بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔

چوتھے دن پاکستان نے ایک وکٹ پر 213 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا، شان مسعود 102 اور نائٹ واچ مین خرم شہزاد 8 رنز سے اپنی اننگز جاری رکھی، خرم شہزاد 15 رنز پر مارکرو جانسن کا شکار بن گئے۔

پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی اننگز میں فالو آن کا شکار ہوگئی، قومی ٹیم کو فالو آن کا خطرہ ٹالنے کے لیے 416 رنز بنانا ضروری تھی تاہم قومی بیٹنگ لائن پروٹیز باؤلرز کے آگے لڑکھڑاگئی اور صرف 194 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔

گزشتہ روز پاکستان کو دوسری اننگز میں واحد نقصان صائم ایوب کی انجری کی وجہ سے اوپننگ کرنے والے بابراعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا، جو 81 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے تھے۔

کھیل کے چوتھے روز نائٹ واچ مین خرم شہزاد 18 اور کامران غلام 28 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جب کہ نائب کپتان سعود شکیل 23 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

کپتان شان مسعود نے سنچری اسکور کی تاہم ان کی ہمت 145 رنز پر جواب دے گئی، محمد رضوان 41، سلمان علی آغا 48، عامر جمال 34 اور میر حمزہ 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشو مہاراج اور کگیسو رباڈا نے 3،3 جب کہ مارکو جانسن نے 2 اور کوینا مفاکا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button