پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریں

جنوبی پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے باپ،بیٹے سمیت 4افراد جاں بحق

لواحقین کی مالی معاونت کی جائیگی:ڈی جی پی ڈی ایم اے ،حادثہ پر اظہار افسوس

ملتان ،بہاولپور(ویب ڈیسک)جنوبی پنجاب میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بتایا جا رہا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں جو کھیتوں میں کام کرنے کے بعد درخت کے نیچے بیٹھے تھے کہ ان پر بجلی گر گئی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق افراد راجن پور اور بہاولپور کے رہائشی تھے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اضلاع کے ڈی سیز سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کی مالی معاونت کی جائے گی، انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ خراب موسم میں محفوظ مقامات پر رہیں اور کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button