پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

جوہر ٹائون: شیر کا فیملی پر حملہ، 2بچوں سمیت 3زخمی

فارم ہائوس میں رکھے شیر کا جنگلا کھلا رہ گیا، بچوں کی حالت نازک

لاہور ( بیورو چیف) جوہر ٹائون میں واقع فارم ہائوس میں شیر نے فیملی پر حملہ کر دیا۔
پولیس کے مطابق شیر کے وار سے دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
زخمیوں میں شامل دو بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، وائلڈ لائف کی ٹیم فارم ہائوس کی جانب روانہ کر دی گئی۔
پولیس کے مطابق فارم ہائوس میں رکھے شیر کا جنگلا کھلا رہ گیا جس کے باعث یہ واقعہ رونما ہوا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button