انٹر نیشنلبلاگپاکستانتازہ ترین

فیلڈ مارشل جنگ کے خاتمے کا مرکزی کردار،عرب میڈیا بھی معترف

جنرل عاصم منیر کی عالمی شہرت میں اضافہ ہوا، ٹرمپ انتہائی غیرمعمولی آدمی قرار دیتے ہیں،جرات مندانہ دفاع یقینی بنانے پر حکومت نے ترقی دی تھی:دی نیشنل

دبئی:(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ٹرمپ کے بعد اب عرب میڈیا بھی فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی صلاحیتوں کا معترف ہو گیا۔ ابوظہبی سے شائع ہونے والے اخبار ’’دی نیشنل‘‘ نے بھی ’’ٹرمپ کے فیورٹ فیلڈ مارشل‘‘ کی ہیڈ لائن سجائی اور تبصرہ کیا۔

اخبار نے جنرل عاصم منیر کے بارے میں لکھا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے گزشتہ سال وائٹ ہاؤس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی میزبانی کی تھی اور انہیں اپنا پسندیدہ فیلڈ مارشل قرار دیا تھا۔فیلڈ مارشل منیر کی بین الاقوامی شہرت میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان میں فوج کی کمان سنبھالنے سے پہلے ملک کی دو سب سے بااثر انٹیلی جنس ایجنسیوں، انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) اور ملٹری انٹیلی جنس کی سربراہی کرچکے ہیں۔

اخبار نے مزید لکھا کہ گزشتہ سال مئی میں بھارت کے ساتھ چار روزہ فضائی جنگ کے بعد شہباز شریف کی حکومت نے انہیں فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی تھی، یہ ترقی ان کی شاندار عسکری قیادت، جرات اور بہادری، پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت اور دشمن کے خلاف جرات مندانہ دفاع کو یقینی بنانے کے اعتراف کے طور پر دی گئی۔

اخبار کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر پاکستانی فوج کےسربراہ کو ’’ انتہائی غیر معمولی آدمی‘‘قرار دیتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button