پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

دیرینہ دشمنی اور دیگر واقعات میں 8افراد قتل،15زخمی

سانگھڑ میں دو گرپوں میں فائرنگ، 3افراد قتل،رائیونڈ میں ماں نے شیرخوار بیٹا،کیچ میں حملہ آوروں نے بس سے مسافر کو اتار کر مار ڈالا

لاہور،کراچی(بیوروچیف/ویب ڈیسک)ضلع سانگھڑ کے شہر چوٹیاروں میں زمین کے تنازع پر دو گروہوں کے درمیان فائرنگ سے 3 افراد قتل اور 15 زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد مشتعل افراد نے فائرنگ کرکے شہر بند کروادیا ،ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

پولیس کے مطابق 6 افراد کی حالت تشویشناک ہےجنہیں نواب شاہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،کشیدہ صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے مٹیاری، نواب شاہ اورمیرپور خاص سےپولیس کی اضافی نفری طلب کرلی گئی ہے۔

کراچی میں طارق روڈ پر کہکشاں اپارٹمنٹ میں فائرنگ سے محکمہ بلدیات کا ملازم سراج احمد جاں بحق ہوگیاایس ایچ او فیروزآباد انعام حیدر جونیجو نے بتایا کہ نامعلوم شخص نے سراج کو پانچ گولیاں ماریں۔

رائیونڈ میں سگی ماں نے اپنے آشنا اور نوکرانی کیساتھ مل کر اپنا ڈیڑھ سالہ بیٹا قتل کر کے نعش جلا کر پھینک دی جوکوٹ رادھا کشن کے علاقے سے برآمد ہو گئی رائیونڈ کے رہائشی نوید علی کا ڈیڑھ سالہ بیٹا محمد اذلان 23جنوری کو گھر سے باہر نکلا تھا جس کا مقدمہ رائیونڈ میں درج کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ اپنے آشنا سے شادی کرنا چاہتی تھی، مزید تحقیقات جاری ہے۔ ژوب میں نامعلوم افرادنے گاڑی پر فائرنگ کر کے 2افراد کو قتل کر دیاجن کی شناخت ساحل حریفال اور صالح کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ضلع کیچ کے علاقے جوسک میں نامعلوم افراد نے سڑک کو بلاک کر دیا اور گوادر سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس سے محمد شریف نامی شخص کو اتار کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button